21 مارچ 2013 - 20:30

شامی فوج نے ملک کے شمالی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائي کے دوران دسیوں مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابنا: شامی فوج نے حلب شہر میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے دوران دسیوں مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی فوج نے اسی طرح جنوبی صوبے قنیطرہ میں تلال الحمر شرقی اور خان الارنبہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کر کے وہاں امن قائم کر دیا ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ادلب میں ابوظہور ہوائی اڈے کی سکیورٹی کر رکھی ہے اور اس ہوائی اڈے پر بعض عرب اور علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔دوسری جانب حمص کی الاہرام روڈ پر ایک کار بم دھماکے میں کئی بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ جب کہ حمص کے ہی ایک اور علاقے وادی ذہب میں ایک اسکول کے قریب دہشت گردی کے واقعہ میں کئي عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ...../169